پاکستان کے جنگلی حیات
- Games & Animes Boss Fights
- Sep 11, 2021
- 1 min read
قسط نمبر24۔Blyth's horseshoe bat

گھوڑے کی پاوں کی طرح کا چمگادڑ
کنگڈم۔Animalia۔کلاس۔Mammalia
آرڈر۔Chiroptera۔نوع۔R. lepidus
خاندان۔Rhinolophidae
وضاحت۔
اس کا وزن 4 سے 28 گرام، سائز 42 ملی میٹر ہوتا ہے۔ یہ Rhinolophidae فیملی سے تعلق رکھتا ہے جس کے 106 انواع موجود ہے۔اس کے قریبی آباواجداد تقریبا 34 سے 40 ملین سال پہلے تک موجود تھے۔اس کا رنگ سرخی مائل بھورا،کالا یا نارنجی مائل بھی ہوتا ہے۔
تولید۔Reproduction
یہ چونکہ میملز ہے اس لئے یہ بچے پیدا کرتے ہے۔اس کے ملاپ کا موسم بہار یا خزاں ہوتا ہے۔اس طرح کے چمگادڑوں کے مادہ کے تولیدی نظام میی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ نر کے سپرم مادہ کے انڈے eggسے ملنے سے پہلے کچھ عرصہ اس کے یوٹرس میی رہتا ہے۔اس عمل کو female sperm storage کہتے ہے۔مادہ کے حمل کا دورانیہ 7 ہفتے تک ہوتا ہے۔اس کے بچے جب پیدا ہوتے ہے تو ان کو pup کہا جاتا ہے۔عام طور پر یہ 2 سال کی عمر میی بالغ ہوتے ہے۔اس طرح کے چمگادڑ 6 سے 7 سال تک کا عمر پاتے ہیں ۔جبکہ بعض اوقات 30 سال تک بھی جیتے ہے۔
خوراک۔:Diet۔یہ عام طور پر کیڑے کھاتے ہے۔اس کے شکار کرنے کے دو طریقے ہوتے ہے یا تو یہ جھاڑیوں اور درختوں کے درمیان سے اڑ کر شکار کرتے ہے یا پھر اوپر سے جمپ لگا کر۔
مسکن۔Habitats.یہ زیادہ تر درختوں عمارات کے کونوں غاروں اور پائپوں میی بھی رہتے ہے۔یہ ان جگہوں میں رہتے ہے جہاں

درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔یہ افغانستان سے لیکر ویت نام تک پایا جاتا ہے بشمول پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیا۔
خطرات اور حفاظت۔
یہ فی الحال Least Concern گروپ میی ہے۔
تاہم پھر بھی اس کی حفاظت کرنا چاہیے۔
تحریر۔حمیداللہ۔
ماخذ۔ویکی پیڈیا۔
پیج۔information about science

Komentarai