پاکستان کے جنگلی حیات
- Games & Animes Boss Fights
- Sep 2, 2021
- 2 min read
قسط نمبر 16۔Balochistan black bear

بلوچستان کا کالا ریچھ۔
کنگڈم۔Animalia
کلاس۔Mammalia
آرڈر۔Carnivora
نوع۔U. thibetanus
خصوصیات۔
یہ ریچھ کے دوسرے انواع کے مقابلے چھوٹا ہوتا ہے۔اس کا رنگ سرخی مائل سے لے کر کالا ہوسکتا ہے اس کا سر پتلا ہوتا ہے۔لیکن اس کے پہلو اس کے سر سے اوپر دکھای دیتی ہے
مسکن۔

یہ صوبہ بلوچستان کے بالای علاقوں میی رہتا ہے۔اس کا مظبوط گڑھ خضدار کے جنوبی پہاڑ ہے۔اس کے علاوہ کوہ سلیمان ،زیارت ،توبہ کاکڑی اور قلات میی بھی پایا جاتا ہے۔1877 کے دوران یہ پورے بلوچستان میی پایا جاتا تھا۔لیکن بہت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ ہمارے لوگوں کی بے تحاشا شکار کی وجہ سے یہ اب سواے پہاڑوں کے اب اکثر علاقوں سے معدوم ہوچکا ہے۔
خوراک۔
یہ ہمہ خور جانور ہے ۔یہ کیڑے مکوڑے،چھوٹے ریپٹائلز اور کچھ پھل بھی کھاتاہے۔
خطرات۔
اس کو سب سے بڑا خطرہ ان مقامی شکاریوں سے ہے جو ان کو پکڑ کر سر کس میی استعمال کرتے ہے۔اس کے علاوہ جنگلات کی کٹای آبادی میی اضافہ بھی اس کو تقریبا معدومی کے خطرے سے دوچار کردیا ہے
حفاظت۔

2001تک یہ تقریبا معدوم ہوگیا تھا لیکن پھر کچھ ماحول دوست لوگوں کی وجہ سے یہ اب کچھ حد تک بچ گیا لیکن اب بھی مختلف جگہوں پر اس کا غیر قانونی شکار ہوتاہے۔
مجھے یہ لکھتے ہوے بہت افسوس ہورہا ہےکہ ہمارے ہی لوگ صرف چند پیسوں کی خاطر اس نایاب جانور کا شکار کرتے ہے
حکومت کو چاہیے کہ ان لوگوں کو روزگار دے تاکہ یہ لوگ شکار سے باز آجائیں۔اور محکمہ جنگلات کو بھی چاہیے کہ اس کے شکار کرنے والوں کو سخت سزا دے۔
امید ہے کہ شاید میری تحریر کچھ وہ لوگ پڑھ لیی جو اس محکموں میی نرم دل رکھتے ہے اور اس پر عملدرآمد کریی
تحریر۔حمید اللہ
ماخذ۔ویکیپیڈیا
پیج۔information about science
Comments