100 Greatest Science Discoveries of All Time
- Games & Animes Boss Fights
- Oct 9, 2021
- 2 min read
موضوع۔سائنس کی دنیا کی 100 بہترین دریافتیں
مصنف۔Kendall Haven
ترجمہ و تلخیص ۔حمیداللہ خان
ویب اور پیج۔information about science قسط نمبر3۔The Law of Falling Objects

دریافت کا سال۔1598 دریافت کرنے والے کا نام۔Galileo Galilei

اٹلی کے Pisa یو نیورسٹی کے ایک 24 سالہ پروفیسر گلیلیوگرجا میں بیٹھا یہ دیکھ رہا تھا کہ کیسے گرجا کے چھت سے لٹکا ایک چراغ آگے پیچھے جھوم رہا ہے ۔ یعنی پینڈولم کی طرز پر جھوم رہا تھا۔ 1598 کے گرمیوں کے ایکدن وہ یہ جان گئے کہ چراغ جتنے رفتار سے آگے جاریا تھا اتنے ہی رفتار سے پیچھے آرہا تھا۔

انہوں نے اس کا وقت ماپنے کا فیصلہ کیا۔اس کیلیے انہوں نے اپنے گردن کے نبض کو بطور ٹائمر استعمال کیا۔پہلے انہوں نے ایک بڑے لیمپ کوچھت سے لٹکایا تو وہ بھی ایک ہی رفتار سے گھوما۔ایک دن انہوں نے چھوٹے اور بڑے چراغوں کوایک ہی رفتار سے حرکت دی تو سب ایک ہی وقت میں آگے گئے اور ایک ہی وقت میں پیچھے آے جیسا کہ پینڈولم چاہیے وہ چراغ بڑے تھے یا چھوٹے تھے۔ اس کے کچھ دن بعد وہ کلاس میں کھڑے تھے اور طلبا کو یہ بتارہے تھے کہ میں نے پینڈولم کی حرکت کا مشاہدہ کیا۔اور ان کے ہاتھ میں دو اینٹ تھے اور انہوں نے کہا کہ ارسطو غلط ہے۔طلبا نے کہا کہ کیا ارسطو غلط ہے!!!!!! گلیلو نے کہا ہاں اور اس نے دونوں اینٹوں کو بلکل سیدھ میں میز پر رکھا اور پھر دونوں کو گرایا تو وہ دھڑام سے ایک ساتھ نیچے گرے۔طلبا کو یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں۔پھر گلیلو نے اینٹوں کا وزن تبدیل کیا اور پھر گرایا تو وہ پھر ایک ہی رفتار سے گرے۔وہ بار بار اس کو گراتے رہے لیکن ہر بار وہ ایک ہی رفتار سے گرریے تھے۔
گلیلو کے قریبی دوست Ostilio Ricci جو ایک ریاضی دان بھی تھا وہ بھی اس تجربے کو دیکھ رہا تھا لیکن اس نے کہا کہ اب بھی میں آسانی سے یہ یقین نہیں کروں گا کی ارسطو غلط ہے۔ تو اس شک کو دور کرنے اور مزید واضح ثبوت دینے کیلے وہ Pisa کے مشہورLeaning Tower پر گئے اور دو گولے جو کہ علیحدہ وزن کے تھے ایک دس پونڈ اور دوسرا ایک پونڈ اس نے دونوں کو ایک ہی رفتار سے گرایا تو وو دونوں ایک ہی رفتار سے ایک ہی وقت میں گرے۔ اسطرح گلیلو نے اس قانون کو دریافت کیا۔

تویہ تھا اس سیریز کا تیسرا قسط آپ کو کیسے لگا اپنے رائے سے ضرور آگاہ کریں۔اور مزید معلومات کیلیے ہمارے ویب سائٹ اور پیج کو ضرور لائک کریں۔
نوٹ۔مصنف کی اجازت کے بغیر اس تحریر کو کاپی کرنا یا کسی بھی ویب سائٹ یا پیج پر شائع کرنا یا اس مواد کو یوٹیوب ویڈیوز کیلے استعمال کرنے کی قطعی اجازت نہیی۔ایسا کرنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے اور مصنف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ #HameedullahKhan
Comentarios