top of page
107970626_1352570968266832_2362277911417697066_n.jpg

موضوع۔پاکستان کے جنگلی حیات

قسط نمبر2۔ایشیای جنگلی بھیڑ۔ Argali
کنگڈم۔Animalia
کلاس۔ Mammalia
آرڈر۔Artiodactyla
نوع۔O. ammon
مسکن۔ایشیای جنگلی بھیڑ زیادہ تر پہاڑوں میی رہتا ہے اور یہ بہت یہ سخت ماحول میی رہتا ہے
معلومات۔
یہ 125 سینٹی میٹر لمبا اور وزن 140 کلوگرام ہوتا ہے۔اس کا،عمر پانچ سے آٹھ سال ہوتا ہے
نوٹ ۔یہ نوع خطرے سے دوچار ہے لہزا اس کے شکار سے پرہیز کیجے۔
تحریر ۔حمیداللہ
ماخذ ۔ویکیپیڈیا
پیج۔information about science

100 Greatest Science Discoveries of All Time

موضوع۔سائنس کی دنیا کی 100 بہترین دریافتیں     
مصنف۔Kendall Haven                                       
ترجمہ و تلخیص ۔حمیداللہ خان                               
ویب اور پیج۔information about science          
قسط نمبر2۔Human Anatomy 
ree

دریافت کا سال۔1543 دریافت کرنے والے کا نام. Andreas Vesalius

ree

وسیلس 1515 میی برسلز میی پیدا ہوئے۔اس کا والد جو کہ شاہی عدالت میی ڈاکٹر تھا اس نے میڈیکل لیبارٹری کیلئے بے تحاشا سامان جمع کیا تھا۔نوجوان وسیلس ہر چیز میی دلچسپی لیتا اور ذندہ چیزوں کے کام کرنے کو دیکھتا۔وہ چھوٹے جانوروں اور کیڑوں کو پکڑتا اور اس پر تجربات کرتا۔ 18 سال کی عمر میی Vesalius طب پڑھنے کیلئے پیرس گیا۔اس وقت انسان یا حیوان کے جسم کا طبعی معائنہ عام نہیی تھا۔بلکہ اگر کسی انسان یا حیوان کے جسم کا معائنہ کرنا ہوتا تو ڈاکٹرز اور لیکچرر لیکچر دیتے اور قصاب اس کے جسم کو کاٹتے۔اناٹومی اس سے پہلے Galen پڑھاتے تھے جو کہ ایک یونانی ڈاکٹر تھا۔


اپنے قابلیت کی وجہ سے وہ جلد ہی اناٹومی کے بارے میی جان گئے۔ایک بار اپنے کلاس کے دوسرے مرحلے میی جب آپریشن کرنے والا آپریشن کررہا تھا۔تو اس نے آپریشن کرنے والے سے چاقو کھینچا اور اپنے مہارت اور اناٹومی کے بارے میی معلومات کو استعمال کیا۔ بطور ایک میڈیکل طالب علم وہ پیرس کے قبرستانوں میی جاتا اور انسانی ڈھانچوں اور ہڈیوں کے بارے میی معلومات حاصل کرتا۔اس کے علاوہ وہ پیرس کے mound of monfaucon جاتا جہاں پر مجرموں کی لاشیں پڑی ہوتی تھی اور وہ ان تازہ لاشوں کے بارے میی معلومات حاصل کرتا ۔ 1537 میی vesalius نے گریجویشن مکمل کی اور اٹلی کے Padua یونیورسٹی میی داخلہ لیا۔جہاں پر وہ مختلف ٹشوز پر تجربات کرتا ۔دیگر طلبا اور پروفیسر اس کے اس نئے طریقے کو اتنا پسند کیا کہ سب اس کے لیکچر میی حصہ لیتے وہ ہر انسانی حصے کے ساختوں کا مطالعہ کرتا جیسے کہ شریانیں،وریدیں،ٹشوز اور یہاں تک کہ دماغ کے باریک حصوں کے ساختوں کا مطالعہ کرتا۔ جنوری 1540 میی انہوں نے عوام کے سامنے انسانی اناٹومی کے بارے میی مکمل لیکچر دیا اور اس میی انہوں نے انسانی جسم کے زیادہ تر حصوں کے بارے میی مکمل معلومات دی۔اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یورپ کے ڈاکٹر انسانی جسم کے بجائے بندروں کتوں اور دوسرے جانوروں کے جسم پر تجربات کرکے اس کو انسانی جسم کے بارے میی معلومات کیلئے استعمال کرتے ہیی وہ طریقہ غلط ہے۔




اس کے اس لیکچر نے تمام میڈیکل کمیونٹی میی تہلکہ مچادیا اس کے بعد انہوں نے تین سال تک اناٹومی پر کتاب لکھنے میی وقت صرف کیا۔اور اس نے بہترین آرٹسٹس کو استعمال کرتے ہوئے انسانی اعضا کی اناٹومی بنائی۔ آخرکار 1543 میی اس کی کتاب شائع ہوئی لیکن وہ ڈاکٹر جو اس وقت بھی یونانیوں خاص کر Galen کی اناٹومی پر یقین رکھتے تھے اس کی کتاب میی شکوک و شبہات نکالنے لگے ۔جس پر vesalius کو غصہ آیا اور اپنی تمام کتا بیں جلائی۔لیکن خوش قسمتی سے ان کی شائع کردہ کتاب بچ گئ اور اگلے کئی سو سال تک طب کے طلبا کیلئے بہترین انسانی اناٹومی کا ذریعہ بنی رہی۔ اس طرح سے vesalius نے انسانی اناٹومی کو دریافت کیا تویہ تھا اس سیریز کا دوسرا قسط آپ کو کیسے لگا اپنے رائے سے ضرور آگاہ کریں۔اور مزید معلومات کیلیے ہمارے ویب سائٹ اور پیج کو ضرور لائک کریں۔

نوٹ۔مصنف کی اجازت کے بغیر اس تحریر کو کاپی کرنا یا کسی بھی ویب سائٹ یا پیج پر شائع کرنا یا اس مواد کو یوٹیوب ویڈیوز کیلے استعمال کرنے کی قطعی اجازت نہیی۔ایسا کرنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے اور مصنف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ #HameedullahKhan

 
 
 

Comments


Subscribe Form

Thanks for submitting!

923138912559

©2021 by Information about science. Proudly created with Wix.com

bottom of page